سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے پرعامر جمال نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

اللہ جانتا ہے اور جب وہ آپ کے لیے بولے گا تو آپ کی خاموشی آپ کی ڈھال بن جائے گی : آل رائونڈر کا پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 20 اگست 2025 12:25

سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے پرعامر جمال نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 اگست 2025ء ) پاکستان کے آل راؤنڈر عامر جمال نے سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر ہونے پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر عامر جمال نے ایک تصویر شیئر کی جس میں لکھا ہے کہ ّانہیں آپ کو سمجھنے دیں، انہیں بات کرنے دیں، اللہ جانتا ہے اور جب وہ آپ کے لیے بولے گا تو آپ کی خاموشی آپ کی ڈھال بن جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جس میں اے کیٹیگری کو ختم کردیا گیا اور کئی نامور کھلاڑی بھی بی کیٹگری میں شامل ہیں۔
حسیب اللہ، کامران غلام، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد عرفان خان، اور عثمان خان کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔