جانوروں كی خوراك كو پورا كرنے كے لیے رواں ماہ میں جواراورباجرہ كی كاشت مكمل کر لیں، محكمہ لائیواسٹاك

بدھ 20 اگست 2025 17:32

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ڈپٹی ڈائریكٹر محكمہ لائیواسٹاك سمبڑیال ڈاكٹر محمد افضل نے كہا ہے كہ جانوروں كی خوراك كو پورا كرنے كے لیے رواں ماہ میں جواراورباجرہ كی كاشت مكمل کر لیں۔ان خیالات كا اظہار انہوں نے آج بدھ كو مویشی پال حضرات کیلئے اپنے ایك پیغام میں كیا۔ انہوں نے كہا كہ ستمبر كے آخر سے چارے كی كمی كا خدشہ ہوتا ہے ، اس مہینے میں چارہ جات كی كاشت كرنے سے اس كمی كو پورا كیا جاسكتا ہے اور اپنے جانوروں كو صحت مند ركھا جاسكتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے كہا ہے کہ موسم سرما میں چارہ جات کی کمی پر قابو پانے کیلئے جوار، باجرے کی کاشت 31 اگست تک مکمل کرلیں اور جوار کی منظور شدہ اقسام جے ایس 263، جے ایس 2002، ہیگاری، باجرے کی منظور شدہ قسم ایم پی 87ملی کٹ کی کاشت کو ترجیح دیں تاکہ بہتر پیداوار ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں اکثر چارہ جات کی کمی ہو جاتی ہے ، اگست میں جوار، باجرے کی کاشت سے اس کمی پر قابو پایاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار جوار کی کاشت کیلئے بھاری میرا اور باجرے کی کاشت کیلئے ہلکی میرا زمین اور پانی كے نكاس والی زمین کا انتخاب کریں ۔

متعلقہ عنوان :