سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام پہلی نیشنل یوتھ گیمزاسلام آباد کیلئے والی بال کے ٹرائلز

بدھ 20 اگست 2025 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر اورسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام پہلی نیشنل یوتھ گیمزاسلام آباد کی تیاریوں کیلئے جمنازیم ہال میں والی بال گرلز اینڈ بوائز کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ،ٹرائلز میں پنجاب کے تمام ڈویژن سی100سے زائد گرلز اینڈ بوائز نے شرکت کی ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ٹرائلز کا معائنہ کیا،انہوں نے کھلاڑیوں کھیل کو سراہا، ٹرائلز کمیٹی میں ایم بی جاوید، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم اور کفایت اللہ نے کھلاڑیوں کے درمیان میچز کروائے،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم اور ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اس موقع پرکہا ہے کہ پہلی نیشنل یوتھ گیمز اسلام آباد کیلئے ٹرائلز سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجارہاہے ، والی بال کے ٹرائلز سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں،ٹرائلزکمیٹیاں میرٹ پر کھلاڑیوں کے ٹرائلز لے رہی ہیں،پہلی نیشنل یوتھ گیمز اسلام آباد میں پنجاب کے کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے،پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز آج اختتام پذیر ہورہے ہیں،جلد کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس شروع ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کے ساتھ کھلاڑیوں نے گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔

متعلقہ عنوان :