ایف آئی اے فیصل آباد کی کامیاب کارروائی، جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا مسافر اور 3 ایجنٹ گرفتار

بدھ 20 اگست 2025 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا مسافر اور 3 ایجنٹ گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کارروائی کرکے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر محمد ندیم اور 3 ایجنٹوں عامر اعجاز، محمد فہد، صادق علی کو گرفتار کرلیا۔ حکام نے بتایا کہ محمد ندیم نامی مسافر کو جعلی ویزہ کی بنیاد پر آف لوڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسافر نے فیصل آباد سے دبئی کے راستے نیوزی لینڈ جانے کی کوشش کی۔امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا ۔گرفتار مسافر صادق علی ، محمد فہد اور عامر اعجاز نامی ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔مسافر نے مذکورہ ایجنٹوں کو نیوزی لینڈ کے ویزہ حاصل کرنے کے لیے 67 لاکھ روپے ادا کیے۔ایجنٹوں نے مسافر کو جعلی ویزہ اور دیگر دستاویزات فراہم کیں۔مسافر کی نشاندہی پر 3 ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔