
وزیراعلی پنجاب کا اگلے سال مزید 400 الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان
بدھ 8 اکتوبر 2025 22:40

(جاری ہے)
وزیراعلی نے چھوٹے بڑے شہروں کیلئے بیوٹی فکیشن پلان کی جلد از جلد تکمیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مریم نوازنے پاکپتن شریف کے شہر کاالیکٹرک بس میں بیٹھ کرڈیڑھ کلو تک سفر کیا۔پاکپتن شریف شہر پہلے کی نسبت زیادہ صاف اور کلین نظر آیا۔ شہر میں ایک طرف سبزیوں اور پھلوں کی ریڑھیاں منظم طریقے سے لگائی گئی تھیں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ مجھے پاکپتن میں ڈویلپمنٹ کے کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ پنجاب کے 38اضلاع میں ترقی یکساں طور پر نہیں ہوگی توسمجھا جائے گا کہ پنجاب ترقی یافتہ نہیں ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کو خود ترتیب دیکر صوبے بھر میں لانچ کیا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے۔ 100بلین روپے کی لاگت سے پورے صوبے کیلئے ستھرا پنجاب پروگرام میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں کسی تفریق کے بغیر سب شہروں اور تحصیلوں میں ویسٹ مینجمنٹ مشینری دے رہے ہیں۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پورے صوبے میں یکساں مشینری دی ہیں۔ شہر، تحصیلیں، دیہات،گلی محلے اور سڑکیں صاف ہوں گی تو عوام خوش ہوں گے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ایک ضلع دوسرے ضلع کو مشینری نہیں منگوائے گا۔بیٹیاں ہمیشہ گھروں کو ناصرف صاف کرتی ہیں بلکہ چمکاتی اور سجاتی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ سکتا تھا کہ میانوالی، وزیر آباد، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان اور پاکپتن میں الیکٹرک بسیں آئینگی۔ چھوٹے شہروں میں سرکاری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی تصور ہی نہیں تھا۔ پنجاب میں زیادہ تر مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام ہوتے رہے۔بعض شہروں میں ترقیاتی کام سست رہے، ا سی لیے اب ترقیاتی کاموں کا آغاز ان چھوٹے شہروں سے ہوگا۔الیکٹرک بس پراجیکٹ لوگوں کے دلوں میں گھر کررہا ہے۔ الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کیلئے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے کیلئے الیکٹرک بس ٹکٹ فری ہے۔ خواتین،سپیشل افراد اور بزرگوں کیلئے الیکٹرک بس پر سفر فری ہے۔پنجاب میں چلنے والی الیکٹرک بسیں ترقی یافتہ ممالک میں چلنے والی ہی بسیں ہیں۔اب ترقی بڑے شہروں سے نکل کر چھوٹے شہروں میں جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس میں خواتین کیلئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کیے ہے۔الیکٹرک بسوں میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔ پنجاب کے چھوٹے شہروں میں الیکٹرک بس چلنے سے لوگوں میں خوشی کا سماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں ڈرینج، ڈسپوزل اور ناقص صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر کررہے ہیں۔ واسا صرف لاہور اور چند بڑے شہروں تک محدود تھی۔ 25شہروں میں واساکے دفاتر قائم کر دیئے ہیں۔ آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں 90ہزار گھر بن رہے ہیں۔پوری کوشش کریں گے کہ پانچ سال کے اندر پانچ لاکھ گھر بنا کر دیں۔گھر صرف لاہور نہیں بلکہ ہر چھوٹے بڑے شہر میں بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14لاکھ مزدوروں اور ورکرز کو تین ہزار روپے ماہانہ مل رہے ہیں۔ ساہیوال ڈویژن میں ایک بھی کارڈیالوجی سنٹر نہیں تھا ایک سال کے مختصر عرصہ میں کارڈیالوجی سینٹر بنا دیا ہے۔ مری اور سرگودھا میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر بن کر کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہورکا نواز شریف کینسر ہسپتال تیزی سے مکمل ہورہا ہے۔ میو ہسپتال میں کو۔ابلیشن مشین سے کینسر کا علاج کررہے ہیں۔ گزشتہ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں سے بھی مفت ادویات بند کر دی تھیں۔ ہیپاٹائٹس، دل کے امراض، ٹی بی اور انسولین مفت گھروں تک پہنچائی جارہی ہے۔ وزیراعلی کا حلف لینے سے پہلے پنجاب میں جرائم کی شرح بلند ترین تھی۔ گزشتہ حکومتوں کی غفلت کی وجہ سے پنجاب جرائم کا گڑھ بن چکا تھا۔ درخواستیں آتی تھیں کہ مزدوروں سے تنخواہیں لوٹ لی جاتی ہیں۔ وسائل کم بھی ہوں تو اگر عوام کی خدمت کا جذبہ ہوتو اللہ تعالی مدد کرتا ہے۔ کسانوں کو بلا سود قرض اور مشینری فراہم کررہے ہیں۔ ہمت کارڈ، مینارٹی کارڈاور پورے پنجاب میں لانچ کیا ہے۔ پنجاب کے 27اضلاع سیلاب کی زد میں آئے۔ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا لیکن حکومت کے بروقت اقدامات سے انسانی جانوں کو بچایا گیا۔ پنجاب وہ واحد صوبہ ہے جہاں انسانی جانوں کے ساتھ مویشیوں کی بھی جانیں بچائی گئیں۔ن، م اور ش سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ چالیس سال سے مخالفین ہمیں توڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب کا اگلے سال مزید 400 الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کا علیمہ خان پر تنقید سے تعلق نہیں،علی ظفر
-
گنڈاپورمستعفی، اپوزیشن متحرک ،پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس (آج)طلب
-
پاکستان کی مالی سال 25-2024 کی نظر ثانی شدہ معاشی شرح نمو 3.04 فیصد ہوگئی
-
پشاور،سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ، چلغوزے کی فی کلو قیمت 12ہزار روپے ہوگئی
-
حکومت کا سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے بارے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کا فیصلہ
-
اسلام آباد، سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا
-
لاہور ہائیکورٹ نے دو منشیات سمگلروں کی عمر قید کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں
-
پرائمری اور سکینڈری ہیلتھ کئیر ہسپتالوں میں سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے،صوبائی وزیر صحت و آبادی
-
آوارہ کتوں کی تلفی کیس، لاہور ہائیکورٹ نے فائل چیف جسٹس کو بھجوادی
-
حکومت پاکستان نے ڈیجیٹلائزیشن اورشفافیت مہم 2025 کے تحت بجلی کے کنکشنز کی شناختی کارڈ ٹیگنگ اورایک ہی گھر میں بجلی کے ایک سے زیادہ میٹرز کی تنصیب سے متعلق ایک خصوصی مہم شروع کردیاہے
-
افغانستان کیساتھ پاک افغان مارکیٹ شروع ہونی چاہئیں جس ریونیو میں اضافہ اور سمگلنگ کا خاتمہ ہو گا،فیصل کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.