رائو سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ھاکی ٹورنامنٹ میں سلیم ناظم ہاکی کلب اور قمر اکرم اکیڈمی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

جمعرات 21 اگست 2025 14:54

رائو سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ھاکی ٹورنامنٹ میں سلیم ناظم ہاکی کلب ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)رائو سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ھاکی ٹورنامنٹ میں سلیم ناظم ہاکی کلب اور قمر اکرم اکیڈمی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ گزشتہ روز ایم ایچ عاطف ہاکی اکیڈمی کے زیرِ اہتمام جاری را سلیم ناظم اولمپیئن میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں سلیم ناظم ھاکی کلب نے اولکھ ہاکی کلب کو 0-5 گولسے شکست دی۔

سلیم ناظم ہاکی کلب کی جانب سے ارسلان نے دو گول، سلیم ، بابر عبداللہ جونئیر اور حسیب نے ایک، ایک گول کیا جبکہ اولکھ ہاکی کلب کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے۔ میچ کے مہمان خصوصی محمد عباس تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا ۔ دوسرے میچ میں اتحاد ھاکی کلب اور قمر اکرام ھاکی کلب کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

(جاری ہے)

قمر اکرام ھاکی اکیڈمی نے یہ میچ 1-3 گول سے اپنے نام کیا۔

اس میچ کے مہمان خصوصی را سلیم ناظم اولمپیئن کے بیٹے را احمد ثنان تھے جن کا ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری یامین بھٹی نے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد شہزاد انٹرنیشنل، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد یامین بھٹی انٹرنیشنل ، کاشف کامران ، محمد سہیل کریانوالہ ، قمر اکرام گجر ، سابق نیشنل ہاکی پلیئر شہزاد احمد ، محمد ماجد، شہزاد حسین 32 چک والے بھی موجود تھے۔ میچز کو پرویز اختر ، معظم علی ، الماس صدیقی اور اشتیاق احمد نے سپروائز کیا اور فیلڈ جیوری میں رانا محمد ارشاد ، ثقلین رندھاوا اور علی زر نے فرائض سر انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :