محمد حفیظ کی پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر تنقید

ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی اہمیت میں کمی اس ڈاؤن فال کی بڑی وجہ ہے، سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 اگست 2025 13:03

محمد حفیظ کی پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر تنقید
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اگست 2025ء ) سابق کپتان محمد حفیظ نے کیٹیگری اے میں کسی کھلاڑی کو شامل نہ کیے جانے پر حیرت کا اظہار کردیا۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 44 سالہ محمد حفیظ نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو ڈی کیٹیگری میں رکھے جانے پر پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

 

انہوں نے ٹیسٹ میچز اور سیریز میں فتح دلوانے والے اہم کھلاڑیوں ساجد خان، نعمان علی اور سعود شکیل کو سی کیٹیگری میں رکھے جانے پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔

 
محمد حفیظ نے ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی اہمیت میں کمی کو اس ڈاؤن فال کی بڑی وجہ قرار دیا۔ 
 
واضح رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ روز 30 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا تاہم حیرت انگیز طور پر کوئی بھی کھلاڑی ای کیٹیگری میں جگہ نہ بنا سکا۔