پنجاب میں خریف میں 48لاکھ ایکڑ،ربیع میں 25لاکھ65 ہزار ایکڑ رقبے پر چارہ کاشت کیا جاتا ہے، ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد

جمعرات 21 اگست 2025 15:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کہا ہے کہ پنجاب میں خریف میں 48لاکھ ایکڑاورربیع میں 25لاکھ65 ہزار ایکڑ سے زائدرقبے پر چارے کاشت کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے دودھ و گوشت کی ضرورت کو پورا کرنے کےلئے ربیع چارے کی زیادہ سے زیادہ رقبے پر کاشت یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جاتے اور کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی کی جاتی ہے تاکہ مویشیوں کی بہتر نشو ونما کے لئے سبز چارے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کو ممکن بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی بہتر نشوونما کے لئے سبز چارے کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے کیونکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی دودھ اور گوشت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ہمیں چارے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کی جانب سے خصوصی شعورو آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں اور کسانوں کو ربیع کے چارے کی کاشت کی ترغیب دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :