کماد کے کاشتکاروں کو اگست کے آخر اور ستمبر کے نمی والے دنوں میں وائٹ مائٹس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

ہفتہ 23 اگست 2025 17:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادکے ماہرین زراعت نےکماد کے کاشتکاروں کو اگست کے آخر اور ستمبر کے نمی والے دنوں میں وائٹ مائٹس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ سفید مائٹس پتوں کی نچلی سطح پر سفید جالے بنا کر رہتی ہیں جس سے پتوں پر ترتیب وار متوازی قطاروں میں سفید دھبے نظر آتے ہیں اور یہ مائٹس بہت ہی سخت جان ہو تی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ جالے پر زہر بھی بہت کم اثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سفید مائٹس کے انسداد کیلئے ضروری ہے کہ کاشتکار فصل کو بروقت پانی لگائیں اور کھیتوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک کرنے سمیت حملہ شدہ پتوں کو فوری طور پر توڑ کرضائع کردیں۔اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :