Live Updates

کاؤنٹی چیمپئن شپ کیلئے 2 ٹیموں کی پیشکش، بابر نے انکار کردیا

بابراعظم بگ بیش کے ساتھ کسی اور لیگ کے مکمل میچز کھیلنے کے خواہشمند ہیں، ذرائع

جمعرات 28 اگست 2025 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)کاؤنٹی چیمپئن شپ کے لیے 2 کاؤنٹیز نے پاکستانی کرکٹر بابراعظم سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بابراعظم کوکاؤنٹی چیمپئن شپ کے بقیہ میچز کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹربابراعظم نے چند وجوہات کے باعث پیشکش قبول نہیں کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چند میچز کے عوض بابراعظم کا سالانہ 2 لیگز کے لیے این اوسی کوٹہ مکمل ہوجائے گا، اس لیے بابر نے پیشکش قبول نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم بگ بیش کے ساتھ کسی اور لیگ کے مکمل میچز کھیلنے کے خواہشمند ہیں، بابراعظم کا دیگر لیگز سے بھی رابطہ ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :