ترقیاتی منصوبوں میں معیارکو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ڈاکٹر مالک بلوچ

جمعہ 29 اگست 2025 21:07

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء)نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد از جلد فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے وقت پر اور شفاف انداز میں مکمل ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کیچ میں اربن اینڈ پلاننگ کے دفتر کا دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایکسیئن اربن اینڈ پلاننگ، شعیب بلوچ اور دیگر عملے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایکسیئن نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ادارے کو درپیش انتظامی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اربن اینڈ پلاننگ کے افسران پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے دورے کے موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری حفیظ علی بخش، جمال بلوچ، گلزار کریم اور سیف اللہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔