Live Updates

سینکڑوں ٹن وزنی راوی سائفن پل راوی کے زور کے سامنے نہ ٹھہر سکا

پل سائفن سے آگے دریائے راوی میں رکا ہوا ہے ،اسی مقام پر منجمد کرنے کیلئے کوششیں جاری

ہفتہ 30 اگست 2025 11:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)دریائے راوی میں سیلابی پانی کا تیز بہائو سینکڑوں ٹن وزنی راوی سائفن پل کو بہا کر لے گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سائفن کابھاری بھرکم پل بھی بپھرے ہوئے دریائے راوی کے زور کے سامنے نہیںٹھہر سکا،پل سائفن سے آگے دریائے راوی میں رکا ہوا ہے اور اسے اسی مقام پر منجمد کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ سائفن پل پانی کے تیز بہائوسے اگر یہاں سے نکل کر شاہدرہ راوی پل سے ٹکراتا ہے تو زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔ پاک فوج کی ماہرٹیموں نے پل کودریاکے درمیان روک کربڑے نقصان سے پچایا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :