زرعی مشینری کی خریداری کے لیے کسانوں کو 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا،رانا سلیم شاد

ہفتہ 30 اگست 2025 14:43

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت( توسیع) رانا سلیم شاد نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں زرعی مشینری کے فروغ کے لیے اربوں روپے کا تاریخ ساز پروگرام شروع کیا گیا ہے، اس منصوبے کے تحت کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی خریداری کے لیے بینک آف پنجاب کے ذریعے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام کسانوں کو خوشحال بنانے اور پنجاب کی زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ رانا سلیم شاد نے مزید بتایا کہ درخواستوں کی وصولی کا عمل آن لائن پورٹل کے ذریعےیکم ستمبر سے شروع ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کی خوشحالی اور زرعی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ صوبہ زرعی میدان میں خود کفالت حاصل کر سکے۔

متعلقہ عنوان :