یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل کردی

عدالت نے این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا

ہفتہ 30 اگست 2025 15:56

یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کیخلاف سیشن کورٹ لاہور میں اپیل دائر کردی۔اپیل چوہدری عثمان علی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈکی بھائی کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔

سیشن کورٹ نے ڈکی بھائی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، عدالت نے این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر تک تحریری جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی پر اپنی ویڈیوز میں جوئے کی ایپس کو پروموٹ کرنے کا الزام ہے۔ دوسری جانب آن لائن جوا، گیمنگ، فاریکس ایپ کے فروغ کے معاملے میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :