بھارت،بیوی پر تیزاب ڈال کر زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت کاحکم

پیر 1 ستمبر 2025 14:10

جے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)بھارتی ریاست راجستھان کی ایک عدالت نے بیوی کو رنگت اور جسمانی ساخت کے سبب تیزاب ڈال کر زندہ جلانے والے شوہر کو سزائے موت سنادی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ کی شناخت لکشمی کے نام سے ہوئی ہے جسے اس کا شوہر کِشن آئے دن سانولی رنگت اور اضافی وزن کے باعث طعنے دیا کرتا تھا، عدالت نے کِشن کو سزائے موت سناتے ہوئے مزید کہا کہ یہ سزا دوسروں کے لیے مثال بنے گی۔

متعلقہ عنوان :