اب بہت دیر ہو چکی

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی امریکی مصنوعات پر صفر ٹیرف کی پیش کش مسترد کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 1 ستمبر 2025 20:20

اب بہت دیر ہو چکی
واشنٹگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 ستمبر2025ء) اب بہت دیر ہو چکی، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی امریکی مصنوعات پر صفر ٹیرف کی پیش کش مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی امریکی مصنوعات پر صفر ٹیرف کی پیشکش مسترد کردی، انھوں نے کہا اب بہت دیر ہوچکی بھارت کو ایسا کئی سال پہلے کرنا چاہیے تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پوسٹ میں بھارت کی تجارتی پالیسیوں کو تنقید کہا نشانہ بناتے ہوئے امریکا تعلقات کو ”یک طرفہ تباہی“ قرار دے دیا، کہا بھارت نے امریکی مارکیٹ میں امریکی کمپنیوں کے لیے سخت پابندیاں لگا رکھی ہیں، جبکہ بھارت نے امریکی مارکیٹ سے فائدہ اُٹھایا ہے۔

ٹرمپ نے کہا، کم لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بھارت کے ساتھ بہت کم کاروبار کرتے ہیں، لیکن وہ ہمارے ساتھ بہت زیادہ کاروبار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے لفظوں میں، وہ ہمیں بھاری مقدار میں سامان بیچتے ہیں، ان کا سب سے بڑا ’گاہک‘ امریک ہے، لیکن ہم انہیں بہت کم بیچتے ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا بھارت اپنا زیادہ تر تیل اور فوجی ساز و سامان روس سے خریدتا ہے، امریکا سے یہ چیزیں بہت کم خریدتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نے حالیہ دنوں میں ٹیرف میں کمی کی پیشکش کی ہے، لیکن ان کے مطابق یہ قدم کافی دیر سے اُٹھایا گیا ہے۔ اب انہوں نے اپنے ٹیرف کو صفر کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن اب بہت دیر ہو چکی ہے، انہیں یہ سالوں پہلے کرنا چاہیے تھا۔