Live Updates

بونیر، بارش کے بعد شدید سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی

بارش کے بعد پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، مساجد میں اعلانات کروائے جارہے ہیں

منگل 2 ستمبر 2025 11:10

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)بونیر کے علاقے پیر بابا میں بارش کے بعد شدید سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی ہے۔بارش کے بعد پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، مساجد میں اعلانات کروائے جارہے ہیں۔نالوں میں طغیانی کے باعث مقامی افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے جبکہ انتظامیہ نے ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

(جاری ہے)

سیلابی ریلے سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں اور کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔مالاکنڈ میں بٹ خیلہ، الہ ڈھنڈ ڈھیری اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔این ڈی ایم اے نے 3 ستمبر تک ممکنہ بارشوں کے باعث متعدد علاقوں کے لیے سیلاب کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی ریلوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے، پشتوں میں شگاف اور فصلوں اور بستیوں کے زیرِآب آنے کا خدشہ ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :