فیصل آباد،باغبانوں کو کٹ فلاورز کے پودوں کو3 فٹ کی کیاریوں میں سیدھی قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت

منگل 2 ستمبر 2025 12:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے شعبہ فلوریکلچرو ہارٹیکلچرکے ماہرین گلبانی و چمن آرائی نے باغبانوں کو کٹ فلاورز کے پودوں کو3 فٹ کی کیاریوں میں سیدھی قطاروں میں کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں لیلیز، زیلیا، سنیپ ڈریگن کٹ فلاور کی خریدوفروخت 28ہزار ٹن سالانہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بہتر منافع کے حصول اور پیداوارکےلئے باغبان کٹ فلاورز کے پودوں کو3 فٹ کی کیاریوں میں سیدھی قطاروں میں کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 10ہزار ایکڑ سے زائدرقبے پر پھولوں کی کاشت کی جا رہی ہے اور پھولوں کااستعمال دن بدن بڑھنے سے کٹ فلاورز کاشعبہ ایک صنعت کی صورت اختیار کرتا جا رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ کٹ فلاور ز کی کاشت کے لئے ایسی میراذرخیز زمین کاانتخاب کیاجائے جہاں روشنی کا مناسب انتظام ہو۔ انہوں نے کہاکہ یک سالہ اور کئی سالہ پودوں کو مکس کرکے کاشت کرنے کے بھی مفید نتائج حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے پودوں کا انتخاب کیاجائے جن کا تنا مضبوط ہو نیز اس ضمن میں لیلیز، زیلیا، سنیپ ڈریگن وغیرہ زیادہ موزوں ہیں۔

متعلقہ عنوان :