کھاریاں،کالج کی طلبا کو اسلحہ کے زور پر ہراسا ں کرنے اورپولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

منگل 2 ستمبر 2025 13:45

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)کالج کی طلبا کو اسلحہ کے زور پر ہراسا ں کرنے اورپولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا اوباش ملزم گرفتار،اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او رانا عمر فاروق کی زیرقیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک اوباش نوجوان کالج کی طلبا کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرتا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتارری کے لئے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اورموٹرسائیکل پر سوار ہو کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ تعاقب جاری رکھا۔ تیز رفتاری کے باعث ملزم اپنی موٹر سائیکل سے گر کرمعمولی زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے موقع پر قابو کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کی مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا کہناتھاکہ طلبہ و طالبات اور شہریوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔