ٹریگر میکانزم کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارا فیصلہ یک موقف پر مبنی ہے ، سپیکرایرانی پارلیمنٹ

اقوامِ متحدہ کے فیصلے صرف کاغذ پر لکھے الفاظ نہیں ہیں، لیکن ان کا ایران کی معیشت پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا،گفتگو

منگل 2 ستمبر 2025 14:48

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کا ملک یورپی ٹرائیکا (فرانس، جرمنی اور برطانیہ)کے اس فیصلے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا جس کے تحت ایران پر دوبارہ سے عالمی اور اقوامِ متحدہ کی پابندیاں (اسنیپ بیک) عائد کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمان کے کھلے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران قالیباف نے کہا کہ ہم جلد ہی ایک متفقہ قرارداد منظور کریں گے تاکہ ٹریگر میکانزم (اسنیپ بیک)کے مقابلے میں موثر جواب دیا جا سکے۔

قالیباف نے زور دے کر کہا کہ یورپی ٹرائیکا کو ٹریگر میکانزم فعال کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ ان کے مطابق اقوامِ متحدہ کے فیصلے صرف کاغذ پر لکھے الفاظ نہیں ہیں، لیکن ان کا ایران کی معیشت پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑے گا۔