Live Updates

حضرو ،جے یو آئی اٹک کی طرف سے 37 لاکھ روپے کی امداد متاثرین سیلاب میں تقسیم

منگل 2 ستمبر 2025 16:01

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) جے یو ائی ضلع اٹک کی جانب سے 37 لاکھ سے زائد رقم بونیر سیلاب متاثرین میں تقسیم کی گئی ،جے یو ائی کے ضلعی امیر قاری محمد ابراہیم کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک کے نمائندہ وفد نے ضلع اٹک سے جمع شدہ امدادی رقم 37 لاکھ 42 ہزار اٹھ سو اسی روپے بونیر کے سیلاب متاثرین میں از خود وہاں جا کر وہاں کے مقامی ذمہ دار کی وساطت سے تقسیم کی ۔

جے یو ائی کے مذکورہ وفد میں ضلعی امیر قاری محمد ابراہیم قاری محمد اسماعیل مولانا شہاب الدین مولانا محمد نعیم قاسمی مولانا محمد جان مولانا اظہار الحق مولانا محمد مسعود اختر ضیاء مولانا قمر الاسلام مولانا حسنین معاویہ مولانا یاسر زمان مولانا عبدالوحید صدیقی مفتی محمد اعجاز ملک محمد شاہد مولانا نور الحنان مولانا عبداللطیف اور دیگر ذمہ دار شامل تھے، جے یو ائی کے مذکورہ وفد نے بونیر کے متاثرہ مقامات پر سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا اور سیلاب میں بہہ جانے والے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی ضلع اٹک کے ذمہ داران نے اس موقع پر متاثرین کے ساتھ نقد تعاون کیا بونیر میں سیلاب متاثرین کے ساتھ تعاون میں صف اول کا کردار ادا کرنے والے سابق ایم پی اے مفتی فضل غفور نے جے یو ائی ضلع اٹک کے ذمہ داران کی جانب سے کیے جانے والے تعاون پر جے یو آئی کے کارکنان سمیت پورے ضلع اٹک کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی ضلع اٹک کے راہنماؤں نے سیلاب متاثرین کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دینے اور مشکل وقت میں ان کو مدد فراہم کرنے ان کے لئے آباد کاری اور روزگار کی فراہمی کے لئے بروقت اقدامات اٹھانے پر مفتی فضل غفور اور ان کی پوری ٹیم سمیت جے یو آئی کی کاوشوں اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات