اًعمالِ کی روح محبتِ رسول ﷺ ہے‘ جامع مسجد مدینہ گلشن عثمان اور جامع مسجد الحبیب میں جلسوں سے مقررین کا خطاب

منگل 2 ستمبر 2025 23:01

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) مرکزی میلاد کمیٹی(رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے زیر اہتمام مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر علامہ نور احمد سیال سعیدی کی زیر صدارت جامع مسجد مدینہ گلشن عثمان اور جامع مسجد الحبیب میں جلسے جشنِ میلادالنبیؐ منعقد ہوئے۔ تلاوت قرآن مجید قاری محمد زمان سعیدی اور نعت رسولؐ مولانا عبدالوحید سعیدی نے پیش کی۔

جس میں ممتاز عالم دین مولانا مفتی خالد کمال مدنی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اًعمالِ کی روح محبتِ رسول ﷺ ہے۔وہ تمام اًعمالِ صالحہ اور اِطاعات و عبادات جو ہم حضور نبی اکرم ﷺ کی اِتباع اور آپ ﷺ کی نسبتِ مبارکہ کی پیروی میں ادا کرتے ہیں۔ اًعمال کی ظاہری شکل ہے۔ یہ سب کچھ جو بادی النظر میں دکھائی دیتا ہے دراًصل وجودِ اًعمال ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ایک حقیقی روح کار فرما ہے جو ان کو درجہ قبولیت تک پہنچاتی ہے اور وہ نظر نہ آنے والی لطیف حقیقت محبتِ رسول ﷺ ہے۔علامہ نور احمد سیال سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعاتِ میلاد النبی ﷺ کی سماعت سے روحانیت کو فروغ ملتا ہے۔ محافل و مجالسِ میلاد سے اِنسان کی روحانی اًقدار تقویت پاتی ہیں۔ محفل میلاد النبیؐ میں پیر طریقت مفتی غلام اکبر رضا قادری الشاذلی، چوہدری محمد ریاض نوری، مولانا عبد المجید ساجد سعیدی، مفتی سید حضور بخش گیلانی، صوفی محمد سلیم سعیدی، چودھری محمد اکرم نورانی، ڈاکٹر عبدالوحید چشتی، مولانا صالح محمد نورانی، مفتی عطاء حسین شاذلی، مفتی محمد حسن شاذلی، مفتی محمد شعیب قادری، مولانا عزیزاللہ وارثی، جام محمد ارشد لاڑ، مفتی جمیل احمد شاذلی' مولانا عدیل احمد نورانی' مولانا ڈاکٹر ریاض احمد رضا' سعید جٹ سمیت دیگر علماء کرام اور اہالِیان علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

محفل میلاد کے اختتام پر درود و سلام، ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کی خصوصی دعا کے ساتھ مرکزی میلاد کمیٹی کے سینئر نائب صدر حاجی خوشی محمد رحمانی مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔