ڈی پی او چارسدہ کا انسداد پولیو مہم کے تیسرےروز مختلف علاقوں کادورہ،پولیس جوانوں کوالرٹ رہنے کی ہدایت

بدھ 3 ستمبر 2025 13:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نےانسداد پولیو مہم کےسلسلے میں تیسرےروز مختلف علاقوں کادورہ کیا اور پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے پولیس جوانوں کو الرٹ رہنے اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں،پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے اور اس کی کامیابی کے لیے پولیس کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان نے ڈیوٹی پر الرٹ رہنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ورکرز اور شہریوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :