یوراگوئے ، مکان میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک

جمعرات 4 ستمبر 2025 09:20

مونٹیویڈیو، (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) یوراگوئے کے دارالحکومت مونٹیویڈیو میں ایک گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے، جن میں پانچ بچے اور دو معمر افراد شامل ہیں۔شنہوا کے مطابق یہ اطلاع ملک کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے دی۔

(جاری ہے)

آتشزدگی صبح تقریباً 6 بجے ولا ایسپانیولا نامی علاقے میں ایک رہائشی مکان میں ہوئی، جو پانچ کمروں پر مشتمل تھا اور مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریہ باربوسا نے جائے وقوعہ پر مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم آگ لگنے کی وجوہات پر کام کر رہے ہیں۔ فی الحال کسی امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، یہ قبل از وقت ہوگا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق، جب فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے تو آگ مکان کے اندرونی حصے میں پوری طرح پھیل چکی تھی۔

متعلقہ عنوان :