Live Updates

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بلاتعطل جاری

جمعرات 4 ستمبر 2025 11:00

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بلاتعطل جاری ہے۔ ترجمان سیالکوٹ ایئرپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر تمام فلائٹس آپریشن شیڈول کے مطابق جاری ہیں،سیال انتظامیہ موجودہ سیلابی صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اورسیالکوٹ ایئرپورٹپر تمام فضائی آپریشن جاری اور تمام آلات مکمل محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر تاحال تمام حالات مکمل کنٹرول میں ہیں ،ایئرپورٹ پر چند جگہ پر موجود سیلابی و بارشی پانی کی بروقت نکاسی جاری ہے،سیال انتظامیہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ میں ہے اور تمام صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :