سائنس دانوں نے رات میں چمکنے والے ریچارج ایبل پودے تیار کر لیے

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:54

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)چین کے سائنس دانوں نے ایسے ریچارج ایبل، مختلف رنگوں کے گلو اِن دا ڈارک پودے تیار کر لیے ہیں جو اندھیرے میں روشنی بکھیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں یہ پودے سڑکوں کی لائٹس کا متبادل بھی بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ کامیابی ساوتھ چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی کے محققین نے حاصل کی، جنہوں نے ایچویریا Echeveria میبینا Mebina نامی پودے کی پتیوں میں اسٹرونشیم ایلومینیٹ strontium aluminate منتقل کیا، جو عام طور پر گلو اِن دا ڈارک کھلونوں میں استعمال ہوتا ہے۔اس سے پہلے روشنی خارج کرنے والے پودے صرف سبز رنگ میں جگمگاتے تھے، لیکن اس نئی تکنیک کے ذریعے پودے سرخ، نیلے اور سبز تینوں رنگوں میں روشنی دینے لگے ہیں۔

متعلقہ عنوان :