گریجویٹ کالج برائے خواتین رحیم یارخان میں ’’عشرہ شان رحمت اللعلمین‘‘ پرپروقار اور عظیم الشان سیرت النبی ﷺ سیمینار

جمعرات 4 ستمبر 2025 18:16

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین رحیم یارخان کے زیراہتمام حکومت پنجاب کی ہدایت پر ’’عشرہ شان رحمت اللعلمین‘‘ کے سلسلہ میں پروقار اور عظیم الشان سیرت النبی ﷺ سیمینار منعقد کیا گیا۔جس سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کی پرنسپل پروفیسر سعدیہ رشید نے سیرت النبی ﷺ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

ہمیں چاہیے کہ اپنے روزمرہ کے معاملات میں اسوہ حسنہ ﷺ کو اپنائیں اور اپنے کردار کے ذریعے ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کریں۔ انھوں نے کہا کہ آپ ﷺ تمام انسانیت کے رہبر اور معلم بن کر تشریف لائے۔ آپ ﷺ کا اخلاق اور اسوہ حسنہ دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں قرآت، نعت، سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے تقریری مقابلہ اور فن خطاطی کے مقابلے منعقد کیے گئے۔

مقابلہ قرآت میں بی اس انگلش کی زاہرا منیر نے پہلی، سال دوم کی حافظہ عفرا سحر نے دوسری، جبکہ سال اول کی طیبہ حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقانلہ نعت میں سال دوم کی سویرا اکمل نے پہلی، سال دوم کی عروج فاطمہ نے دوسری اور سال دوم کی طوبی رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، مقابلہ تقاریر میں سال دوم کی حورین فاطمہ نے پہلی، فاطمہ زہرہ نے دوسری، شیزل فاطمہ اور فضیلہ ناز نے تیسری پوریشن لی، جبکہ کیلی گرافی میں فضیلہ ناز نے پہلی، سیدہ فاطمہ زہرہ نے دوسری، مروہ خادم اورماہا رزاق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی پوزیشن ہولڈرز طالبات میں انعامات اور سرٹفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :