بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (آج) ہوگا

جمعرات 4 ستمبر 2025 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج(جمعہ) کو دوپہر تین بجے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی زیرصدارت ہوگا اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ تعلیم سے متعلق سوالات دریافت انکے جوابات دیئے جائیں گے جبکہ رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ،رکن اسمبلی سید ظفرآغا اپنے اپنے توجہ دلاؤ نوٹسز اور رکن بلوچستان اسمبلی اصغر علی ترین ،رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن اپنی اپنی قرار دادیں پیش کریں گے۔