اوستہ محمد میںعید میلاد النبیؐکے روٹس پر صفائی ستھرائی کی تیاریاں شروع

جمعرات 4 ستمبر 2025 21:20

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)عید میلاد النبیؐکے روٹس پر صفائی ستھرائی کی تیاریاں شروع۔مئیر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد میر مظفر خان جمالی کی خصوصی درخواست پر میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کے ہڑتالی ملازمین نے عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی کیلئے دو دن کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

ملازمین نے اس موقع پر کہا کہ "نبی کریم ؐ کی جشن میلاد کی خاطر ہماری جان بھی قربان ہی"۔مئیر اوستہ محمد میر مظفر خان جمالی نے کہا کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حکام بالا سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :