باغبان بیماری میں مبتلاآم کے پودوں کے لئے ماہرین زراعت کی ہدایات پر عمل کریں،ڈپٹی ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن

جمعہ 5 ستمبر 2025 12:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) باغبان ڈائی بیک، سڈن ڈیتھ، گموسس کی بیماری میں مبتلاآم کے پودوں کے بہتر علاج کیلئے فوری طور پر ماہرین زراعت کی ہدایات پر عمل کریں کیونکہ ستمبرمذکورہ بیماریوں کے شکار درختوں و پودوں کے علاج کیلئے موزوں ترین ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت اسرارارشد نے کہا کہ سڈن ڈیتھ کی بیماری کی صورت میں آم کے درخت کی کانٹ چھانٹ کے بعد کاپر والی زہر کا سپرے کریں اور پھر 15 دن کے وقفہ کے بعد کسی دوسری سرائت پذیر پھپھوند کش زہر کاسپرے بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ستمبر کے دوران آم کے باغات پر کسی کیڑے کاحملہ مشاہد ے میں آئے تو ماہرین زراعت کی مشاورت سے کیڑے مار زہر کو پھپھوند کش زہروں کے ساتھ ملا کر بھی سپرے کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :