Live Updates

چیچہ وطنی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:30

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چیچہ وطنی کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان کی بحالی تک ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی ۔ وہ اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا کے ہمراہ 110سیون آر میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے موقع پر موجود خیموں، طبی امداد، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین میں جانوروں کے لیے چارہ بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپوں میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں اور متاثرہ خاندانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے بتایا کہ فلڈ ریلیف کیمپ میں مرد و خواتین کے لیے الگ خیمے لگائے گئے ہیں اور وہاں طبی ٹیمیں چوبیس گھنٹے موجود رہتی ہیں جو مریضوں کو فوری علاج اور ادویات فراہم کر رہی ہیں۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :