ٴْبلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لینڈ ریونیو کا اجلاس چیئرمین کمیٹی زمرک خان اچکزئی

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35

ق*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے لینڈ ریونیو کا اجلاس چیئرمین کمیٹی زمرک خان اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین اصغر علی ترین، مولوی نوراللہ، سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمن اور ممبر بورڈ آف ریونیو نصراللہ ترین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بلوچستان لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 میں ترمیم پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ترمیم کا مقصد صوبے کے ڈویژن، اضلاع اور ذیلی ڈویژنوں کے ناموں کی تبدیلی کے عمل کو قانونی، شفاف اور حکومتی منظوری کے تحت لانا ہے۔ترمیمی شق کے مطابق کسی بھی نام کی تبدیلی کے لیے بورڈ آف ریونیو کی سفارش اور حکومت (کابینہ) کی منظوری لازمی ہوگی، جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مزید برآں، کمیٹی نے بل کا جائزہ مکمل کرکے اپنی رپورٹ مرتب کی، جو آئندہ اجلاس میں مزید کارروائی کے لیے پیش کی جائے گی۔

بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسییشن کوئٹہ نے،02 ستمبر 2025 شاہوانی اسٹیڈیم سریاب روڈ کوئٹہ سردار عطا اللہ خان مینگل کی برسی کے سلسلے میں جلسہ عام میں خودکش دھماکہ کے خلاف 08 ستمبر 2025 بروز سموار صوبائی دار الحکومت سمیت پورے بلوچستان میں پیا جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں کوئی بھی ٹرانسپورٹر اٹھ ستمبر کو اپنی ٹرک ٹرالر مازدا روڈ پر نہ لائیں بلوچستان کے عوام کے ساتھ بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کریں سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران نے خود ا کر ہمارے ایسوسی ایشن پر تشریف لائیں ہیں جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کہ غلام نبی مری عوامی نیشنل پارٹی کے سردار عبدالرشید خان ناصر نیشنل پارٹی کے چیئرمین اسلم بلوچ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے کبیر افغان اور پی ٹی ائی کے داؤد شاہ کاکڑ صاحب نے باقاعدہ ہمارے ساتھ میٹنگ ہوئی جس پر ہم نے بھرپور عزم کا اظہار کیا گیا اور انشائاللہ 08 ستمبر کہ احتجاج پیا جام ہڑتال میں ساتھ دیں گے