موجودہ مادیت پسند دور میں محبت لفظ تک محدو د رہ گئی ہے ، کومل میر

ہفتہ 6 ستمبر 2025 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) اداکارہ کومل میر نے کہا ہے کہ موجودہ مادیت پسند دور میں محبت لفظ تک محدو د رہ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہو ئے کہا کہ خواتین بھی کہیں نہ کہیں مادیت پسند ہوگئی ہیں اور ان کو بھی شاید محبت میں اتنا یقین نہیں رہا ہے اور اسی طرح مردوں کی سوچ بھی محبت کو لے کر تبدیل ہوگئی ہے اور اب یہ جذبہ صرف لفظ تک محدود رہ گیا ہے۔