زمبابوے نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 20:20

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) زمبابوے نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میزبان ٹیم نے 81 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گزشتہ روز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن بیٹنگ لائن زمبابوین باؤلرز کے سامنے مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 80 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ 20 رنز کامل مشارا نے بنائے جبکہ کپتان چرتھ اسالانکا 18 اور ڈاسن شناکا 15 رنز بنا سکے، دیگر بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ پائے۔ زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز اور سکندر رضا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں زمبابوے نے مطلوبہ ہدف 14.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تاشنگا موسیقیوا 21، ریان برل 20 اور برائن بینٹ 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمبابوین کپتان سکندر رضا کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز اب 1-1 سے برابر ہو گئی ہے اور فیصلہ کن میچ (کل) بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :