کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرز نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 7 ستمبر 2025 12:40

گیانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) کیریبین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرز نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پراویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 54 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔

ڈیرن براوو نے 33 جبکہ کیسی کارٹی نے 29 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

گیانا کی جانب سے معین علی، عمران طاہر اور ڈوین پریٹوریئس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں گیانا ایمازون واریئرز نے مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شائی ہوپ نے 53 اور شمرون ہیٹمائر نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 30 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔ ڈوین پریٹوریئس نے آخری لمحات میں صرف 14 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سنیل نارائن اور عقیل حسین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر ڈوین پریٹوریئس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔\932

متعلقہ عنوان :