فرانسیسی اداکارہ ادیل اینیل غزہ کے لیے روانہ عالمی بیڑے میں شامل

اتوار 7 ستمبر 2025 17:25

پیر س(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)فرانسیسی اداکارہ ادیل اینیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ تونس سے غزہ کے لیے روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل ہوں گی تاکہ محصور فلسطینی عوام کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ انسانیت اب بھی زندہ ہے۔

(جاری ہے)

ادیل اینیل نے خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ اس تاریخی لمحے پر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ انسانی مشن کے طور پر عالمی بیڑے برائے استقامت کی ایک کشتی پر سوار ہوں۔

متعلقہ عنوان :