ڈیرہ اللہ یار ،پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

اتوار 7 ستمبر 2025 19:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) ڈیرہ اللہ یار پولیس اور ڈاکووں کے درمیان شدید فائرنگ دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ مسروقہ موٹر سائیکل برامد دیگر انکے تین ساتھی فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ اللہ یار پولیس تھانہ کی حدود سید عبداللہ شاہ ٹاون کے قریب مین قومی شاہراہ پر پولیس معمول کے گشت کے دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ دیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اس دوران ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر دونوں اطراف فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے دو خطرناک ملزمان واجد بروہی سکنہ جیکب آباد اور دودا ڈومکی سکنہ شاہی چوکی ڈیرہ اللہ یار کو گرفتار کرلیا گرفتارملزمان سے اسلحہ گولیاں مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ انکے دیگر تین ساتھی فرار ہوگئے گرفتار ملزمان کو لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ۔