ڈرامہ سیریل " میں منٹو نہیں ہوں " میں کردار کو چیلنج کے طور پر قبول کیا

پیر 8 ستمبر 2025 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) اداکار ہمایوں سعید نے کہاکہ ڈرامہ سیریل " میں منٹو نہیں ہوں " میں منٹو کا کردار ادا کر نا آسان نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی انٹرویو کے دوران کہاکہ اس ڈرا مے میں کر دار انتہائی ٹھہرا ئووالا ، میری شخصیت کے بالکل برعکس تھا اور اس کا سکرپٹ پڑھنے کے بعد میں نے اس کردار کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ تنقید کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں بلکہ اپنے بارے میں ناقدین کی رائے سے مَحظوظ ہوتے ہیں ۔