ڈرامہ سیریل "کیس نمبر9" میں فیصل قریشی اور صباقمر مرکزی کردار ادا کریں گے

پیر 8 ستمبر 2025 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) ڈرامہ سیریل "کیس نمبر9" میں اداکار فیصل قریشی اور صباقمر مرکزی کرداد ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ کی تحریر کردہ اورسینونتھ سکائے انٹرٹینمنٹ کی پیشکش سے یہ ڈرامہ سامنے آ رہا ہے جو معاشرے میں روزانہ پیش آنے والے مگر اکثر نظر انداز کیے جانے والے ایک اہم اور حساس موضوع"خواتین کے ساتھ زیادتی " کو اجاگر کرتا ہے۔

اس ڈرامے کی کاسٹ میں فیصل قریشی اور صباقمر کے ساتھ ساتھ گوہر رشید، آمنہ شیخ ، جنید خان ،رشنا خان،حنا خواجہ بیات،نورالحسن،نوین وقار،عذرا محی الدین اورعلی رحمان خان شامل ہیں ۔ ڈرامہ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن ہے، جب کہ ہدایتکاری سید وجاہت حسین نے کی ہے۔ تاہم ابھی اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :