ماورا حسین اور طلحہ چہور کا ڈرامہ سیریل ’’جمع تقسیم ‘‘ 10 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا

پیر 8 ستمبر 2025 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) اداکارہ ماورا حسین اور اداکار طلحہ چہور کا ڈرامہ سیریل ’’جمع تقسیم ‘‘ 10 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس ڈرامے میں ماورا حسین اور طلحہ چہور پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

اس ڈرامے کی مصنفہ ثروت نذیر اور ہدایت کار علی حشن ہیں جبکہ یہ ڈرامہ مومل درید پروڈکشنز کے بینر تلے بنایا گیا ہے۔ یہ دڈرامہ ہفتے میں 2 دن بدھ اور جمعرات کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس ڈرامے کی کاسٹ میں جاوید شیخ، بیو رانا ظفر ، مدیحہ رضوی، آمنہ ملک اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :