ملتان اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات

پیر 8 ستمبر 2025 18:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلورہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت27.1اورکم سے کم24.5سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب96فیصد اور شام پانچ بجے 92فیصدتھا۔ منگل کے روز طلو ع آفتاب صبح5 بجکر53منٹ پر اورغروب آفتاب شام 6 بجکر29منٹ پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :