مریم نفیس کا بیٹے عیسیٰ کی چھ ماہ مکمل ہونے کی خوشی پر تقریب کا انعقاد

منگل 9 ستمبر 2025 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے بیٹے عیسیٰ کی چھ ماہ مکمل ہونے کی خوشی اپنے خاندان کے ہمراہ منائی۔ اس موقع پر نیلا اور سفید تھیم رکھ کر ایک خوبصورت فوٹو شوٹ بھی کروایا گیا، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔تقریب کا مقام سفید ریچھ، غباروں اور دلکش سجاوٹ سے مزین تھا۔

(جاری ہے)

مریم اور ان کے اہل خانہ نے "ہاف برتھ ڈے" کے موقع پر خصوصی کیک بھی کاٹا۔مریم نفیس نے اس موقع پر سفید قمیص اور جینز کا آرام دہ لباس زیب تن کیا، جب کہ ان کے شوہر اور بیٹے نے نیلے رنگ کے میچنگ کپڑے پہن کر تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔اداکارہ نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد کی زندگی پر ایک خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے اپنی خوشی اور شکر گزاری کا اظہار کیا۔