مایا علی کا نام مہمل کے کردار کے لئے زیرِ غور آیا تھا مگر سجل علی کو چُنا گیا، خلیل الرحمان قمر

منگل 9 ستمبر 2025 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے "میں منٹو نہیں ہوں" کی کاسٹنگ پر خاموشی توڑ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں ڈرامے میں منٹو نہیں ہوں کی کاسٹنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدا میں مایا علی کا نام مہمل کے کردار کے لئے زیرِ غور آیا تھا مگر آخر کار سجل علی کو مرکزی کردار کے لیے چُنا گیا کیونکہ وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ جہاں تک مہوش حیات کی بات ہے وہ کبھی بھی اس کردار کے لیے زیرِ غور نہیں تھیں کیونکہ ہمیں طالبہ جیسا چہرہ درکار تھااور سجل علی اس میں فٹ آتی ہیں اسی وجہ سے ہم مایا علی سے سجل علی کی طرف گئے۔خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں سجل علی کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا کیونکہ وہ ایک زبردست اداکارہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :