مقبول ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیلی کی تہلکہ خیز انداز میں واپسی ، نئی ویب سیریز "بیانڈ دی کال" ریلیز کردی گئی

منگل 9 ستمبر 2025 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) مقبول ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیلی ایک بار پھر تہلکہ خیز انداز میں واپسی کر چکا ہے۔ اس بار ٹیلی نے ایک منفرد اور مزاح سے بھرپور ویب سیریز "بیانڈ دی کال" کے ذریعے جنریشن زی اور کارپوریٹ دنیا کے ملاپ کو دلچسپ انداز میں پیش کیا ہے۔سیریز کی کہانی ایک نئے ملازم رعید (ہنان شاہد) کے گرد گھومتی ہے، جو ایک (بزنس پروسیس آؤٹ سورسنگ) کمپنی میں نوکری کرتا ہے تاکہ وہ اپنی خوابوں کی الیکٹرک گٹار خرید سکے۔

(جاری ہے)

لیکن دفتر کا ماحول کچھ اور ہی ہے،ایک طرف کاشف (ایاز ساموں) جیسے مینیجر ہیں جو ٹیم کو کی بورڈز سے لیس فوجی سمجھتے ہیں، اور دوسری طرف عنایہ (انزیلہ عباسی) ہیں جو رعید سے شاید اس لیے خفا ہیں کہ اُس نے لفٹ کا دروازہ ایک بار ان کے لیے نہیں روکا۔دفتر میں باقی کردار بھی روزمرہ دفتری زندگی کے عکاس ہیں ۔ کاسٹ میں اریکہ حق،ربیہ رضوان، سبطین علی، اور معیز شامل ہیں ۔اس کی چار اقساط پر مشتمل مختصر سیریز کو ایک ہی نشست میں دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ابھی تک صرف دو اقساط ریلیز ہوئی ہیں۔ باقی دو اقساط 12 ستمبر اور 19 ستمبر کو ریلیز کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :