قصبہ کالونی میں پانی کامصنوعی بحران ختم کیاجائے مشتاق زاھد

منگل 9 ستمبر 2025 21:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)محمدپورقصبہ کالونی میں پانی کی شدیدقلت مکین مہنگے داموں ٹینکرخریدنیپرمجبورتفصیلات کیمطابق کراچی کے علاقے محمدپورمیں پانی ناپیدہوگیاہے کء کء دنوں تک پانی کاناغہ ہوتاہے اوراس کے بعد جوپانی آتاہے اسکاپریشرنہ ہونیکیبرابر ہے جس سے علاقیکے لوگ سخت اذیت اور پریشانی کاشکارہیں اور پانی کی بوندبوندکوترس گئے ہیں علاقہ مکینوں مشتاق الرحمن زاھد،سمیع الرحمن فاروقی، شہاب الدین ،اقبال خان ،محمد جہانگیر ،فضل الہی بادل اوردیگرنے بتایاکہ علاقے کے لوگ مہنگے داموں ٹینکر خریدنیپرمجبورہیں جو علاقے کی عوام کیساتھ سراسرزیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ بالخصوص 5+6+7+8 نمبر گلیاں پانی کے بحران سے دوچارہیں انہوں نیواٹربورڈکے چیئرمین ایکسین اوردیگر اعلی حکام سے پرزوراپیل کی ہے کہ محمدپورقصبہ کالونی میں پانی کے مصنوعی بحران کوفی الفورختم کرکے پریشرکوتیزکیاجائے اور پانی کے دورانیہ کوکم سے کم کیاجائے تاکہ عوام کوانکابنیادی حق مل سکے مشتاق الرحمن زاھد نے بتایا کہ اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے گزشتہ روزمنگھوپیراورقصبہ روڈپراپنااحتجاج بھی ریکارڈکرایامگراسکی بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس سے علاقے کی عوام میں پریشانی مزید بڑھ گئی ہے اورواٹر بورڈ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جولمحہ فکریہ ہے عوام کواس اذیت سے نجات دلانے کیلئے واٹر بورڈ چیئرمین اورایکسئین فوری کاروائی عمل میں لائیں اور علاقے کیاس دیرینہ مسئلے کو حل کیاجائے ۔