سوات، فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی پراڈکٹس تیار کرنیوالا یونٹ سیل، ملزم گرفتار

بدھ 10 ستمبر 2025 23:19

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)سوات میں خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے مینگورہ میں جعلی پراڈکٹس تیار کرنے والا یونٹ پکڑلیا ۔ کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی جعلی اشیا، خام مال اور تیار شدہ سامان بحقِ سرکار ضبط کر لیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے مطابق مذکورہ یونٹ میں ملٹی نیشنل برانڈز کی جعلی کاپیاں تیار کی جا رہی تھیں جو بعد ازاں مارکیٹ میں اصلی مصنوعات کی قیمت پر فروخت کی جاتی تھیں۔

حیران کن طور پر یہ جعلی پراڈکٹس گھر کی چھت پر تیار کیے جا رہے تھے۔کارروائی کے دوران جعلی مصنوعات تیار کرنے والی مشینری بھی قبضے میں لے لی گئی جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں فوڈ سیفٹی ایکٹ 2014 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جعلی اور غیر معیاری اشیا تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :