غیرقانونی طور پر سرحد پار کی کوشش کرنیوالے افغان تارکین وطن پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 6 افراد ہلاک ‘ کئی شدید زخمی

بدھ 10 ستمبر 2025 22:29

سیستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء) ایران کی سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے افغان تارکین وطن پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ایران کے صوبہ سیستان میں پیش آیا، جہاں ایرانی اہلکاروں نے غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن پر فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم حال وش کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ فائرنگ کے دوران تقریباً 120 افغان تارکین وطن کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 40 کو حراست میں لے لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق، زخمیوں میں احسان اللہ تاجک، نصر اللہ بارکزاہی، حزب اللہ بارکزاہی، وائی بارکزاہی اور بشیر احمد بارکزاہی شامل ہیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد نہ تو ایرانی حکام اور نہ ہی افغان حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔