%کوئٹہ، اپوزیشن جماعتوں کے کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء رشید خان ناصر کی صدارت میں منعقد

بدھ 10 ستمبر 2025 23:00

ظ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2025ء) اپوزیشن جماعتوں کے کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء رشید خان ناصر کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں8ستمبر کو صوبے بھر میں سیاسی رہنمائوں ، کارکنوں ، طلباء تنظیموں کے رہنمائوں وکارکنوں کی گرفتاریوں، ان پر بدترین تشدد کے خلاف 11ستمبر 2025بروز جمعرات کے احتجاجی مظاہروں کو عملی جامع پہنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور صوبے بھر میں تمام اضلاع کو ہدایات جاری کی گئی کہ وہ اپنے اضلاع میں پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں پشتونخوامیپ ، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی ، اے این پی ، تحریک انصاف کے رہنمائوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میںطے پایا کہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے شام 4بجے مرکزی احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا جس سے اتحاد میں شامل جماعتوں کے مرکزی وصوبائی اور ضلعی قائدین خطاب فرمائینگے۔ اجلاس میں اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے سیاسی کارکنان کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ ہر ضلع میں احتجاجی مظاہروں کی بھرپور تیاری کرتے ہوئے اس میں عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں