کسان لیزر لیولر کے ذریعے زمین کو ہموار کر کے پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں،ماہرین جامعہ زرعیہ

جمعرات 11 ستمبر 2025 13:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا کہ کسان لیزر لیولر کے ذریعے زمین کو ہموار کر کے پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں یکساں زرخیزی لا سکتے ہیں،اس کے علاوہ زمین کی اصلاح کیلئے زمین کی سخت تہہ کو توڑنے کیلئے دو تین سال بعد کھیت میں گہرا ہل چلانا،دیسی گوبر کا استعمال اور کھیتوں میں موجود شور کے ٹکڑوں کیلئے کی گندھک کے تیزاب سلفیورک ایسڈ کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار اپنے کھیتوں میں موجود خفیہ پوٹینشل اور نظر انداز زرعی عوامل پر بھی توجہ دیں تاکہ ایک ہی کھیت کے مختلف حصوں میں ذرخیزی کا بہت بڑا تغیر نظر نہ آئے کیونکہ مختلف پودوں کی خوراک اور پانی کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پودوں کی نباتاتی اور جنسی نشوونما میں بہت زیادہ تغیر وقوع پذیر ہونے کی وجہ سے فصل بہت بڑے مسئلے سے دوچار ہو جاتی ہے اوراسطرح کی کیفیت کاشتکار کی سمجھ سے بالاتر ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے باوجود انتھک محنت اور مشقت کے کاشتکار اپنی فصل کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کر پاتے۔

متعلقہ عنوان :