کاشتکار سونف والسی کی کاشت رواں ماہ ستمبرمیں مکمل کرلیں اور اچھا زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال

جمعرات 11 ستمبر 2025 15:35

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) کاشتکار سونف اور السی کی کاشت رواں ماہ ستمبرمیں مکمل کرلیں اور سونف و السی سے اچھا زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کسانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ فلڈ سے فصلیں تباہ ہوچکی ہیں اور زمین خالی ہے ،کاشتکار رواں ماہ ستمبر میں سونف و السی کی کاشت کرکے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کی کاشت سے قبل 3سے4 مرتبہ ہل چلا کرزمین کو نرم و ہموار کرلیں ، 10سے12 گڈے فی ایکڑ گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیا جائے تا کہ زمین کی ذرخیزی برقرار رہے۔ انہوں نے بتایاکہ فی ایکڑ 4سے 5 کلوگرام بیج کااستعمال انتہائی موزوں ہے، سونف کو وٹیں بنا کر چھٹے کے ذریعے کاشت کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے السی کی کاشت بھی ستمبر کے وسط سے شروع کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ بروقت کاشت کرنے سے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔انہوں نے کہاکہ السی کی کاشت 30ستمبر تک مکمل کی جاسکتی ہے ، السی کی کاشت کیلئے درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورکاشت کیلئے زمین میں 2سے 3 مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلاکر زمین تیار کرلیں۔ انہوں نے بتایاکہ السی کی کاشت کیلئے قطاروں کا درمیانی فاصلہ 30 سینٹی میٹر تک ہونا چاہیے، نہری علاقوں میں 6کلو گرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :